(حسن خالد)غازی آباد کی رزاق کالونی میں گھریلو رنجش پر خاتون قتل، اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
غازی آباد رزاق کالونی کی رہائشی 25 سالہ ریما خان کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق خاتون کو ذاتی رنجش کی بنا پر گھر کے کسی فرد نے قتل کیا،واردات کے بعد مقتولہ کے اہلخانہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے خاتون کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق گھر والوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔