ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امپائرکی انگلی کا جواب انگوٹھے سے دیں گے،بلاول بھٹو زرداری

bilawal bhutto,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  امپائر کی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے مقابلہ کریں گے،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری عدم اعتماد کے پراسس کوجمہوری طریقے سے مکمل کیا جائے، عدم اعتماد میں جوجیتے جوہارے،پراسس کومکمل کیا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم اس غیرجمہوری شخص کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے، امپائرکی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے اس کا مقابلہ کریں گے، ہم کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے، میں کالا کوٹ پہن کرعدالت نہیں جاؤں گا، میں گیٹ نمبر 4 نہیں کھٹکھٹاؤں گا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، اپوزیشن سے کہا ہر میدان میں مقابلہ کر کے اس کو بھگا سکتے ہیں، جیالوں کومبارکباد دیتا ہوں آپ کامیاب ہوچکے ہو۔

 خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹونے عوام کوووٹ کا حق دلایا تھا، ملا کنڈ کی عوام تین نسلوں سے خدمت کر رہے ہیں،  شہید بی بی نے نوجوانوں کو روز گار کے موقع فراہم کیے۔ حکومت کا آئی ڈی پیز کیساتھ سلوک پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، وقت کے فرعون کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم کٹھ پتلی، سلیکٹڈ کا پہلے دن سے مقابلہ کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کوشناخت دلائی، اٹھارویں ترامیم سابق صدر نے دی، ملاکنڈ کی عوام کو میرے والد نے دہشت گردی سے نجات دلائی، کچھ قوتیں ملاکنڈ، سوات میں پاکستانی پرچم نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، سوات میں پرچم لہرانے کا وعدہ آصف زرداری نے پورا کیا، پیپلزپارٹی دور میں آئی ڈی پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے اور حکومت ختم ہو چکی، عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے، بزدل مقابلے سے بھاگ رہا ہے، ہمیں چوہے، چوہے کہنے والا بھاگ رہا ہے، خان توعزت ،غیرت والے ہوتے ہیں، خان تو بہادر یہ کہاں کا خان ہے؟ یہ بنی گالہ، فنی گالہ کا خان ہو سکتا ہے، عمران غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بزدل گالی دیتا ہے مرد ہے تومقابلہ کرو۔ چودہ دن کے اندر اجلاس بلانا پڑتا ہے، پہلے پارلیمنٹ لاجز، پھر سندھ ہاؤس میں حملہ کیا گیا، یہ بیچارے سپیکر کو آئین توڑ کر آرٹیکل 6 میں پھنسا رہا ہے، کیا آپ بزدل عمران کو بھاگنے دیں گے، عمران بھاگنے کے بجائے کل عدم اعتماد کا اجلاس بلاؤ، جلسے کرنے کے بجائے 172 اراکین کا اسمبلی میں جلسہ کرو، وزیراعظم ہو کر ہمیں اردوسکھانے کی کوشش کررہا ہے، اردوہماری قومی زبان ہے سب چاہتے ہیں اچھی اردوبولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم چاہتی ہے وزیراعظم مہنگائی کی طرف دھیان دیں۔ وزیراعظم کے منہ سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، گالی دینے کا مطلب ہارنے والے شخص کی نشانی ہے، ڈیزل، ڈیزل کہنے والے کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نظرنہیں آتا۔ وزیراعظم کہتا ہے اسے مہنگائی کی پرواہ نہیں، شہبازشریف صاحب پر بوٹ پالش کا الزام لگاتا ہے، عمران خان نے تو پورے سمندر کا بوٹ پالش کردیا، مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والا اسی زبان سے گالی نکالتا ہے، مدینہ کی ریاست جادو پرچل رہی ہے، آپ کی ریاست عوام دشمن ریاست ہے۔