نواں کوٹ،سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلانے کے بعد  میکے بھیج دیا،حالت تشویشناک

23 Mar, 2022 | 04:52 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)نواں کوٹ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلا دیا،آتشزدگی کے باعث متاثرہ خاتون کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہوئی۔

نواں کوٹ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلا دیا،32 سالہ آمنہ کے مطابق اسے شوہر حمزہ،نند زویا اور ساس نے جلایا۔ تفصیلات کے مطابق آمنہ کو کچن میں چائے بنانے بھیجا گیا جہاں پہلے سے ہی گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے آمنہ کا چہرا اور گردن بری طرح جھلس گئی،ملزمان نے آمنہ کو جلا کرہسپتال کی بجائے میکے بھجوادیا جبکہ آمنہ کو اسکے ورثا نے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ خاتون کی سات سال قبل حمزہ سے شادی ہوئی تھی،دوسری جانب سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو واقعہ کی تمام پہلوؤں پر مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے مگر تاحال واقع کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

مزیدخبریں