کراچی میں علامہ سعد حسین رضوی کا بھرپور استقبال،مہنگائی مارچ میں عوام کی شرکت 

23 Mar, 2022 | 04:26 PM

  ویب ڈیسک : سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی دو روزہ دورے پر شہر قائد  پہنچے تو ائیرپورٹ پر عوام سمیت ٹی ایل پی کراچی قیادت نے ان کا بھرپوراستقبال کیا ۔

  حافظ سعد حسین رضوی  تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ہونے والے مارچ کی قیادت  کرتے ہوئے مزار قائد کی طرف رواں دواں ہیں۔  امیر تحریک صوبائی اور شہرکی قیادت کے ہمراہ ٹرک میں سوار ہیں  جبکہ جلوس میں  ہزاروں کارکنوں کے علاوہ سینکڑوں   گاڑیاں موٹرسائیکلیں شامل ہیں ۔   یادرہے ترجمان ٹی ایل پی صدام بخاری کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے، جلوس اور مارچ کا آغاز شہر قائد کراچی سے کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں