ویب ڈیسک:وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کی پروقار مرکزی تقریب میں مسلح افواج نے ملکی دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان بھرپور جوش وجذبےسےمنایا گیا ،اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں صدرمملکت عارف علوی روایتی بگھی میں آئے، صدر پاکستان سمیت مہمان خصوصی کی آمد کے بعد گراؤنڈ میں قومی ترانا پڑھا گیا اور کلام پاک کی تلاوت کی گئی۔بعدازاں ڈاکٹرعارف علوی کو مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی اور صدرنے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیا۔
پریڈ میں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور ائیرچیف مارشل ظہیراحمد کی سربراہی میں منفرد انداز میں صدر مملکت کو سلامی دی۔
یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ سمیت او آئی سی تنظیم کے وزرائے خارجہ اعزای مہمانوں کے طور پر شریک تھے۔