گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی، نیا فیچر متعارف

23 Mar, 2022 | 01:04 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر  آپ جو بھی سرچ کرتے ہیں وہ گوگل ڈیٹا کا حصہ بن جاتا ہے اور اس تک رسائی کسی بھی وقت حاصل کی جاسکتی ہےمگر اب صارفین کی رازداری کو محفوظ بنانے کیلئے گوگل نے ایک نیا زبردست پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا۔

گوگل ڈیلیٹ ہسٹری فیچر

اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری کو تیزی سے ڈیلیٹ کر سکیں گے، گوگل نے اس فیچر کا اعلان گوگل 2021 کانفرنس میں کیا تھا اور اسے جولائی 2021 میں آئی ایس او صارفین کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا تھا لیکن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل نے اب یہ فیچر جاری کر دیا , یہ فیچر آرڈر پر نظر نہیں آئے گا بلکہ صرف گوگل ایپ میں نظر آئے گا,  یہی نہیں گوگل اب صارفین کو اپنی سرچ ہسٹری پرائیویٹ کرنے کے لیے پاسورڈ آپشن بھی آفرز کررہا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

صارفین اس فیچر کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں چیک کر سکتے ہیں، اس کے لیے اینڈرائیڈ فون کی گوگل ایپ کھولیں اور پھر پروفائل پکچر کے آئیکون پر ٹیپ کریں، اس کے بعد سیٹنگ پر جائیں جہاں آپ کو ڈیلیٹ لاسٹ 15 منٹس فیچر ملے گا۔

ڈیلیٹ ہسٹری فیچر کیسے ظاہر ہوگا؟

اینڈرائیڈ فونز کی گوگل ایپ میں ’ڈیلیٹ لاسٹ 15 منٹس‘ فیچر نظر آئے گا، اگر یہ لائن آپ کے لیے وہاں ہوئی ہے تو آپ کو اپنی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا، اس کے بعد بھی یہ لائیو نہیں ہوتا، اس لیے آپ کو کچھ دن انتظار کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ فیچر او ٹی اے کے ذریعے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں