سعید احمد سعید : ٹیوٹا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔کرولا، گرینڈی، فارچیونر، یاریس، ریوو کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سیڈان کار اٹلس گرینڈی ایکس 1.8 سی ٹی وی بلاک کی قیمت میں 4لاکھ 90ہزار روپے اضافہ کے بعد46لاکھ 89ہزار روپے کی ہو گئی۔ جبکہ کرولا ایکس 1.8سی ٹی وی کی قیمت 4لاکھ 27ہزار روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 42لاکھ 99ہزار روپے ہو گی۔
کرولا ایکس 1.6اے ٹی کی قیمت میں 3لاکھ 95ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اب کرولا ایکس 1.6اے ٹی کی نئی قیمت 39لاکھ 29ہزار روپے ہے۔
اسی طرح فورچیونر لیجینڈر ڈیزل کی قیمت میں 12لاکھ 57ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔نئی قیمت 1کروڑ 20لاکھ 99ہزار روپے ہو گی۔فورچیونر 2.8 سگما فور کی قیمت میں 10لاکھ 97ہزار روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 1کروڑ 14لاکھ 89ہزار روپے ہو گئی۔
یاریس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت میں 2لاکھ 87ہزار روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 28لاکھ 99ہزار روپے ہوگی جبکہ یاریس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 2لاکھ 92 ہزار روپے اضافہ کےبعد یاریس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی نئی قیمت 31لاکھ 9ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت میں 8لاکھ 47ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 93لاکھ 19 ہزار روپے ہو گی۔ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا اور آج سے گاڑی کی بکنگ کرانے والوں کو نئی قیمت پر گاڑی فراہم کی جائے گی۔