ویب ڈیسک:انگلینڈ میں پالتو کتے نے گھر کی بچی پر ہی حملہ کر دیا، جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔اسپتال لے جایا گیا، لیکن بچی کی جان نہیں بچائی جا سکی۔
مرسی سائیڈ پولیس کے مطابق خاندان نے کتا ایک ہفتے پہلے ہی خریدا تھا، اس وقت بچی کے اہل خانہ شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔کتے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، یہ معلوم کرنے کے لیے کتے کے فرانزک ٹیسٹ کیے جائیں گے کہ کیا وہ خطرناک کتوں کے ایکٹ (1991) کے تحت غیر قانونی نسل تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہیں، وہ کتے کے پہلے مالکان کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔
17 سالہ بچی کی ہمسائی کا کہنا تھا کہ میں بھاگ کر وہاں پہنچی اور مدد کی کوشش کی اور طبّی اہلکاروں کے آنے تک سی پی آر کے ذریعے سانس بحال کرنے کی کوشش بھی کرتی رہی لیکن بچی شدید زخمی ہوچکی تھی۔