2022 میں سپریم کورٹ ،لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ججز کی ریٹائرمنٹ

23 Mar, 2022 | 11:50 AM

  ملک اشرف: پنجاب سے جسٹس قاضی محمد امین احمد  کی  25 مارچ کو  ریٹائرمنٹ کے بعد،  سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد دو ہو جائے گی، جبکہ سپریم کورٹ کے  مزید 3  اور لاہور ہائیکورٹ کے 2ججز   اسی سال  ریٹائرہوں گے۔

 رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ  کے جسٹس قاضی محمد امین احمد  کی ریٹائرمنٹ میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔ عمر کی حد پوری ہونے پر  جسٹس قاضی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد دو ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ کے ججز 65 جبکہ لاہور ہائیکورٹ  کے ججز 62 سال کی عمر ہوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد  25 اپریل 2019  کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے  حلف اٹھایا ۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد  65 سال کی عمر پوری ہونے پر ،25 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے اسی طرح سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر 4اپریل ،جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل 13 جولائی  کو ریٹائر ہوں گے جبکہ  سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست کوریٹائرڈ ہونگے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم 30 جون جبکہ جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر 2دسمبر کو ریٹائر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔،سپریم کورٹ میں اس وقت ایک جبکہ لاہور ہائیکورٹ  میں  13 ججز کی اسامیاں خالی ہیں ۔

مزیدخبریں