بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

23 Mar, 2022 | 11:25 AM

ویب ڈیسک:لاہورشہرکاموسم خوشگوار،درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ، ہوامیں نمی کاتناسب52 فیصدریکارڈکیاگیا۔
  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں کم سےکم درجہ حرارت20 اورزیادہ سےزیادہ35 ڈگری سینٹی گریڈرہےگا۔جبکہ آئندہ ہفتےبارش متوقع نہیں ہے۔

 صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاچترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں