(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کو بھا گئیں ۔
فلمسٹار میرا نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اٴْنہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے، اِن نئی تصویروں میں نہ صرف میرا کو تھر کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے بلکہ ان کا انداز بھی کافی لاجواب اور حقیقت سے قریب تر ہے۔اِن تصویروں میں میرا نے کہنیوں تک چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ میں روایتی انداز میں دوپٹہ باندھے سر پر مٹکا اٹھایا ہوا ہے۔
تصویروں میں میرا کے ہمراہ معروف سنیئر اداکار ارباز خان بھی نظر آ رہے ہیں۔میرا کا اپنی تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُن کا جًلد ہی نیا پراجیکٹ آنے والا ہے جس کے سلسلے میں وہ شوٹنگ کے لیے تھر یہاں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے سال 2003 اور 2004 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور ان کی پہلی بالی وڈ فلم ’نظر‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد میرا نے بالی وڈ کی دوسری فلم ’کسک‘ میں بھی کام کیا تھا جو سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، میرا کی آخری فلم باجی تھی جو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تاہم ان کے مداح ابھی بھی انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔