ویب ڈیسک:پاکستان نے کم بے روزگاری کی شرح میں دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران معاملات کو بہتر طور پر سنبھالنے پر اپنی حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ساؤتھ ایشیا کے تمام ملکوں سے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا۔
I want to congratulate my govt for the way we handled the Covid pandemic - better than all the countries in South Asia. https://t.co/r7RGc9xhvZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2022
وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار شئیر کیے۔2020-2022 میں پہلے نمبر پر بے روزگاری کی شرح میں بھارت 8 اعشاریہ صفر پر رہا۔پاکستان 4 اعشاریہ 3 نمبر میں سب سے آخر پر ہے۔