ویب ڈیسک:کرپٹوکرنسی کودنیا کی سب سے محفوظ ترین کرنسی سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن اب کرپٹو والٹ کے متواترہیک ہونے کی خبروں نے اس کرنسی کے متعلق شکوک و شبہات میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو دن قبل ہونے والی کارروائی میں ہیکرزنے بلاک چین پروٹوکول لی فنانس ( LiFi) سے 6 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چرا لی ہے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق چرائی گئی کرپٹو کرنسی میں پولی گون، تیتھر، یوایس ڈی کوائن اورDAI کوائن شامل ہیں۔
ہیکرنے اس حملے میں لی فناننس کے تقریبا 29 کرپٹو والٹس کو اپنا نشانہ بنایا۔ ہیکرزنے سوائپنگ فیچرکی مدد سے اسمارٹ کنٹریکٹ کیا اوران کرپٹو والٹس میں موجود تمام ڈیجیٹل کرنسی کا صفایا کردیا۔ بعدازاں ہیکرزنے چرائی گئی تمام کرپٹو کرنسی کو208 ایتھرٹوکنزمیں تبدیل کردیا۔
We are investigating a potential exploit on https://t.co/nlZEnqOyQz smart contract:
— LI.FI - Any-2-Any Swaps (????,????) (@lifiprotocol) March 20, 2022
0x5a9fd7c39a6c488e715437d7b1f3c823d5596ed1
All swap methods have been disabled until we can lock them down and ensure they are safe for use. We will update you as we find out more.
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرزنے لی فی بلاک چین پروٹوکول کے سواپ ایگریگیٹرکو استعمال کیا جس کی مدد سے صارفین اپنے پاس موجود کرپٹو کرنسی کو دیگرکرپٹو اثاثوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم پر ہیکنگ کی یہ کارروائی 20 مارچ کو ہوئی تھی، جس کے بعد عارضی طورپراس کے پروٹوکول میں تمام سواپ طریقہ کار کو معطل کردیا گیا ہے۔کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکنگ کا نشانہ بننے والے 29 والٹس میں سے 25 کو زر تلافی ادا کردیا گیا ہے۔