انتظار ختم،2 سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

23 Mar, 2022 | 09:02 AM

ویب ڈیسک:دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اسی تناظر میں سعودی حکومت نے بھی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔

 سعودی میڈیا رپوٹس کے مطابق رمضان المبارک کے لئے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں، ان کے تحت ماہ مقدس میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اور تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ  2 سال کے عرصہ کے بعد سعودی حکام نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

خیال رہے کہ 2 سال سے فرزندگان توحید بیت الحرام اور روضہ نبوی ﷺ میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے، تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور سعودی حکومت نے اس سال اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دیدی تھی۔

مزیدخبریں