ای چالاننگ کےپائلٹ پراجیکٹ کا آغاز آج سے چار شہروں میں ہوگا

23 Mar, 2022 | 12:04 AM

Imran Fayyaz
  • (علی ساہی) لاہورسمیت پنجاب بھرمیں وارڈنز کو ای چالاننگ کےپائلٹ پراجیکٹ کا آغاز  آج سے چار شہروں میں ہوگا۔

  جیل روڈپر ٹریفک ہیڈ کوارٹر کی ٹیم آزمائشی بنیادوں پر موبائل کے ذریعےای چالان کرکے پرنٹرسے سلپ جاری کی۔ ایس ایس پی ٹریفک سید عباس شاہ  کے مطابق وارڈنز کے موبائلز میں ایپ ڈاون لوڈ کرکے پاکٹ سائز پرنٹر فراہم کردیے گئے ہیں۔

وارڈنزکے چالان کے ساتھ ہی تمام تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں آجائیں گی،ابتدائی طور پر چھوٹے شہروں سے آغاز کیا جارہا ہے،جلد ہی پنجاب بھرمیں ای چالاننگ کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائےگا۔

پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایپ تیار کرکے ای چالاننگ کا آغاز کیا جارہا ہے،ای چالاننگ  سے پرانے نظام سے نجات اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

مزیدخبریں