ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنا نیر نے شوبز کی کس شخصیت کی گود میں بیٹھ کرکھانا کھایا؟ ویڈیو وائرل

دنا نیر نے شوبز کی کس شخصیت کی گود میں بیٹھ کرکھانا کھایا؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا سے اپنی پہچان بنانے والی دنا نیر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ادا کارہ ہانیہ عامر دنا نیر کو کسی نانی اماں کی طرح  اپنی گود میں بٹھا کر کھانا کھلا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر پاور ی گرل دنا نیر کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جس طرح ان کے انسٹاگرام فالورز میں اضافہ ہو رہا ہے ،اسی طرح  مختلف فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز اور تصویریں بھی سامنے آرہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیبل پر کھا نا لگا ہوا ہے جس پر بہت سے دوست ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔اس دوران ہانیہ عامر دنا نیر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی ہیں ،کھانا کھاتے وقت دنا نیر کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہوئی تو ہانیہ عامر نے پیار بھر انداز میں ڈانٹتے ہوئے دنا نیر کی توجہ کھانے کی طرف کرائی اور پھر کھانا کھلایا۔ انسٹا گرام پر اس ویڈیو کےوائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے کمنٹس کی لا ئن لگ گئی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  دنا نیر کی ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی جس کو لوگ پسند کررہے ہیں اور کمنٹس سیشن میں تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے، اس وائرل ویڈیو میں دنانیر کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ کے نوجوان اداکار مومن ثاقب بھی ہیں جن کی یہ پہلی ویڈیو دنا نیر کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے۔پاوری گرل دنا نیر اور بھائی مجھے مارو بوائے مومن ثاقب کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز نے دونوں کو شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچایا ہے جہاں تک پہنچنے کا اکثر لو گ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں مگر ایسا کرنے کی ہمت کسی کسی میں ہو تی ہے۔ مومن ثاقب کو انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ’او بھائی، مجھے ماور‘ کہہ کر غصے کا اظہار کرنے پر شہرت ملی۔ دونوں کی ویڈیوز کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔ اب ان دونوں سوشل میڈیا سٹارز نے پاروی ہورہی ہے اور مجھے مارو کا میش اپ تیار کیا  جس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer