فیس بک انتظامیہ کا اہم کارنامہ سامنے آگیا

23 Mar, 2021 | 09:48 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)فیس بک نے لوگوں کو گمراہ کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کے اہم قدم اٹھاتے1 ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں معلوماتی پیغامات  لوگ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور اپنے حال اور مستقبل بارے زندگی کو ڈھالنے کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں،مگر سوشل میڈیاکی مقبول ترین ایپ فیس بک کاغلط استعمال بھی عروج پر ہے جس کی وجہ سےلوگوں میں عدم برداشت کی فضا قائم ہورہی ہے،ان حالات میں فیس بک حکام نے  ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے گزشتہ 3 ماہ میں 1 ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کئے۔

ان فیس بک اکاونٹس کے ڈیلیٹ ہونے پرجرائم کی شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور معاشرے میں پھیلے فسادات بھی کم ہوئے،حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے  تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بارے بھی غلط ڈیٹا اپ لوڈ کیاجاتا تھا جس نے لوگوں کی زندگیوں کو مزید محال بنادیا تھا جبکہ کورونا اور ویکسین سےمتعلق ایک کروڑ 20 لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا تھا جن کے ذریعے اپنے چینلز کی ریٹنگ بڑھانےکی کوششیں کی جارہی تھیں اب بھی یوٹیوب پر کچھ عںاصرکورونا وائرس اور اس سے بچاو کے ایسے طریقےبتاتے نظر آتے ہیں کہ سادہ لوح افراد اس کو سچ ماننے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔


 

مزیدخبریں