عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کاشاندار اقدام

23 Mar, 2021 | 08:24 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)ٹیکس کے محاصل میں اضافے ,ٹیکس کی ادائیگی کوآسان بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئےوزیر ایکسائز پنجاب نے حکام کو بڑا ٹارگٹ دے دیا۔متعلقہ ٹیکسز کی وصولی کےلئےزیادہ سے زیادہ سے آن لائن سہولت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز آفس میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد ,سیکرٹری ایکسائز وقاص علی ,ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید اور دوسرے افسران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نےحافظ ممتاز احمد نے ہدایت کی کہ ٹیکس کے حصول کو زیادہ سے زیادہ آسان اور شفاف بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے محکمہ ایکسائز میں مزید جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر ایکسائز کارکنان کا کردار مزید کم کیا جائے۔وزیر ایکسائز کا کہناتھا کہ کمزور طبقات کو ٹیکس میں ریلیف دیاجائے۔ حافظ ممتاز احمد نے ٹیکس دینے کی زیادہ استعداد رکھنے والوں پر ٹیکس بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ان تجاویز کو ریسورس موبلائزیشن کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ماس ٹرانزٹ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز حکومت کو پیش کردی گئی، اورنج ٹرین، میٹروبس اور فیڈر بسوں پر حکومت پنجاب سالانہ 18 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے، اس سے حکومت کو آئے روز پریشانی کا سامنا رہتا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہریوں سے گیسولین ٹیکس کے بعد اب گاڑیوں پر ماس ٹرانزٹ ٹیکس کی وصولی کی تجویز دی ہے۔

 ٹیکس کا اطلاق صرف تین بڑے شہروں پر ہوگا، ان شہروں میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں، ان اضلاع کے شہریوں سے ہر نئی گاڑی کی رجسٹریشن پر دیگر ٹیکسز کے ساتھ ساتھ ماس ٹرانزاٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس ٹیکس کی مد میں وصول ہونے والی رقم سے ماس ٹرانزٹ پر دی جانے والی حکومتی سبسڈی کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

مزیدخبریں