ویب ڈیسک: بوم بوم شاہد آفریدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے میں پہلے کبھی یونیورسٹی نہیں گیا لیکن بہت جلد اعلیٰ تعلیم کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ میرے لئے کرکٹ سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا، میں نے آج سے پہلے یونیورسٹی نہیں دیکھی۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ طلبا کے ساتھ تعلیم حاصل کروں گا۔
Shahid Afridi announces to take admission in university for higher studies.
— Maham (@dheetafridian__) March 22, 2021
- we are proud of you Lala! @SAfridiOfficial pic.twitter.com/6uLcgSn7hK
شاہد آفریدی نے طلبا سے مشورہ لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ بتائیں مجھے کس شعبہ میں داخلہ لینا چاہیئے اور کس میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں جلدی آؤٹ ہوجاتا تھا تو شائقین ناراض ہوجاتے تھے۔ میں کوشش کرتا تھا کہ اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری لاؤں اور شائقین کو اچھا کھیل پیش کروں۔
.@SAfridiOfficial announces to take admission in university for higher studies.
— Khel Shel (@khelshel) March 22, 2021
Watch full video ????https://t.co/vXwObwxAHM#Cricket | #Pakistan | #ShahidAfridi | #Karachi pic.twitter.com/zW65qIlz8O