سول ایوی ایشن میں افسروں و ملازمین کی اگلے عہدوں پر ترقیاں

23 Mar, 2021 | 04:24 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سعید احمد سعید: ایگزیکٹو گروپ 6 کے 19 افسروں کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر جبکہ ایگزیکٹو گروپ 7 کے 30 افسروں کو ای جی 8 میں ترقی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے 30 افسروں کو سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ 155 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی گئی ہیں۔ سی اے اے شعبہ ہیومن ریسورس کے ڈائریکٹر ملک مظہر نے منظوری دی۔ گروپ 5 کے 135 ملازمین، گروپ 6 کے 18 ملازمین کو سات میں ترقی دی گئی ہے۔ 

اسی طرح گروپ 7 کے 1 ملازم کو ا گلے گروپ میں ترقی دی گئی جبکہ گروپ 8 سے 10 کے 1،1 ملازم کو اگلے گروپ میں ترقی دی ہے۔

مزیدخبریں