حکومتی معیاری تعلیم کے دعوے بے سود، طلبا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

23 Mar, 2021 | 02:39 PM

Arslan Sheikh
Read more!

علی رامے: نوجوان طالب علموں کے لیے گئے لیپ ٹاپ اب پٹواریوں کو دئیے جائیں گے، محکمہ بورڈ آف ریونیو ہائرایجوکیشن کے پاس موجود لیپ ٹاپ نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں میں تقسیم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں طلبا کے لیے خریدے گئے لیپ ٹاپ اب تحریک انصاف کی حکومت پٹواریوں کو دے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ حکومت میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت حاصل کئے گئے لیپ ٹاپ پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب میں چار ہزار سے زائد نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیم یافتہ پٹواری بھرتی کرے گی۔ نئے بھرتی کئے جانے والے پٹواریوں کو ریونیو اکیڈمی میں تعلیم بھی دی جائے گی۔ پٹواریوں کو پورے پنجاب میں گاؤں کی سطح پر بننے والے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت رواں برس کے آخر تک 8 ہزار نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز بنا دیئے جائیں گے۔

یاد رہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 4 ہزار 5 سو نئے پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نئے پٹواری بھرتی کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا۔ تعیناتی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تین افسران بطور ممبر شامل ہوں گے جبکہ پٹواری بھرتیوں کرنے کیلئے اشتہار متعلقہ ضلعی کمشنر کی ہدایات پر جاری کئے جائیں گے۔

مراسلہ کے مطابق تعلیمی قابلیت کیلئے کم از کم آئی سی ایس ڈگری ہولڈر، شارٹ ہینڈ ٹائپنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم لازمی ہوگی۔ بورڈ آف ریونیو نے 36 اضلاع میں کوٹہ کی بنیاد پر بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔بھرتیوں میں اقلیتی برادری کا کوٹہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں پٹواریوں کے عہدے کا نام تبدیل کرکے اسے ولیج آفس کا نام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے حاضر سروس پٹواریوں کو 11ویں سکیل جبکہ گرد آوروں کو گریڈ 14 دینے کی تجویز دی گئی۔  

مزیدخبریں