ایل ڈی اے کورونا کا گڑھ بن گیا،کیسز میں خطرناک اضافہ  

23 Mar, 2021 | 02:32 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب) ایل ڈی اے کورونا کا گڑھ بن گیا۔ ایک ہفتے میں سات سے زائد افسران و ملازمین کورونا کا شکار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی بلال سعید سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی میں کورونا کا شکار ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق  ایک ہفتے میں سات سے زائد افسران و ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی بلال سعید  کوروناکا شکار ہوگئے بلال سعید نے کورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔
 اس سے قبل ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین اور مختلف ڈائریکٹوریٹس کے افسران کرونا کا شکار ہوچکے ہیں ۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے کورونا کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل ہوگئے۔ ڈائریکٹر ریونیو ہارون الرشید بھی کورونا کا شکار ہوکر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ اقرار الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر حسین بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس رضوان بھی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر رشید کامریڈ بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں