(ویب ڈیسک) خوبرو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی شو '' میں کیئریئر کے آغاز میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔اس انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ فلمی دنیا کے بارے میں چیزیں شیئر کیں۔
تفصیلات کے مطابق اوپراونفری کو دیے گئے انٹرویو کے بعد پریانکا چوپڑا کی زندگی سے متعلق بہت سی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ جب وہ بالی وڈ کیریئر کا آغاز کررہی تھیں تو ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ ایک بار ان سے ایک ہدایت کار نے برا سلوک کیا اور 'بار ڈانس 'پرفارمنس دینے کا کہا۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ ہدایت کار نے ان سے بار ڈانس پرفارمنس دینے کو کہا تو وہ کافی خوفزدہ ہو گئیں۔ ساتھ ہی پریانکا نے یہ بھی کہا انہیں ہمیشہ افسوس رہتا ہے کہ وہ اس ہدایت کار کا نام کبھی نہیں بتا سکتی ۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی زندگی کے حالات و واقعات پر مبنی کتاب ’ان فنشڈ‘ کا ہندی ورژن پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔گزشتہ دنوں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کتاب ’ان فنشڈ‘ لانچ کی تھی جسے نیویارک کی بیسٹ سیلر کتابوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کتاب میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے حالات و واقعات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔