پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی

23 Mar, 2021 | 12:02 PM

Sughra Afzal

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاؤن ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے جاری کردہ نوٹیفکیشن مطابق تمام تفریحی پارکس مکمل بند کر دیئے گئے، پارکس میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تمام ان ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، 300 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت ہو گی، ریسٹورنٹس کو ہفتہ کے کاروباری دنوں میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈرائنگ کی اجازت ہو گی، تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ہفتہ ، اتوار کاروبار بند کرنا ہے یا نہیں، یہ فیصلہ صوبے کریں گے۔

 بین الاضلاع (انٹر سٹی) ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی، ریٹیل شاپس کو 70 فی صد افرادی قوت کے کام کرنے کی اجازت ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں کیونکہ احتیاط بہترین ویکسین ہے۔

مزیدخبریں