اورنج میٹرو ٹرین سے متعلق پنجاب حکومت نے نیا پلان تجویز کر لیا 

23 Mar, 2021 | 11:15 AM

Imran Fayyaz

سٹی42 :اورنج میٹرو ٹرین کا خسارہ پورا کرنے کے لئے پنجاب حکومت کا بزنس پلان ٹاسک،ٹرین کے مختلف  سٹیشنوں پر کمرشل شاپس بنانے کی تجویز، سٹیشنوں کو ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو ایک سال کی لیز پر دیا جاسکتا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اورنج میٹرو ٹرین کا خسارہ پورا کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے بزنس پلان ٹاسک تیار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اورنج میٹرو ٹرین کے 27 سٹیشنوں کو ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو دینے کا ابتدائی پلان بنا رہی ہے۔ٹرین کے مختلف سٹیشنوں پر کمرشل شاپس بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،اسٹیشنوں کو ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو ایک سال کی لیز پر دیا جاسکتا ہے۔
مختلف ایڈورٹائزرز کمپنیوں کو اسٹیشن دینے کے علاوہ،ٹرین کے مختلف اسٹیشنوں پر کمرشل شاپس بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ کمرشل شاپس بنا کر ماہانہ کی بنیاد پر رینٹ آﺅٹ بھی کی جاسکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیشن کی دیکھ بھال بھی ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی ذمے داری ہوگی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اورنج لائن پنجاب کے خزانے پر بوجھ بننے سے متعلق خبریں گردش میں تھیں۔مسافروں سے کرائے کی مد میں28کروڑ کی آمدن ہوئی جبکہ35کروڑ روپے کی بجلی استعمال کرلی گئی۔
اورنج لائن میٹروٹرین پر70لاکھ پانچ ہزار 894مسافروں سے کرایہ کی مد میں28کروڑ23لاکھ 576روپے آمدن ہوئی تھی جبکہ35کروڑ35لاکھ 39ہزار837روپے کی بجلی استعمال کرلی گئی تھی دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔
اورنج ٹرین پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی سے ٹرین کا خسارہ بڑھنے لگا تھا جس پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے ٹرین کے کرایے میں 10 روپے کم کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جس کی وجوہات میں کورونا وائرس اور ٹرین ٹریک کے نیچے نجی ٹرانسپورٹ کا چلنا شامل ہے۔

مزیدخبریں