ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ننھی کلی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑ ھ گئی

 ایک اور ننھی کلی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑ ھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے ساڑھے چار سالہ بچی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا، معصوم بچی کا بازو فریکچر ہوا،ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگا کر مار دیا۔
 تفصیلات کے مطابق حمید لطیف ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ساڑھے چار سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی،معصوم بچی کا بازو فریکچر ہوا تھا،ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگا کر مار دیا۔اقبال ٹاﺅن کے رہائشی عمر فاروق اپنی ساڑھے چار سالہ بچی حفضہ عمر کو بازو کے معمولی فریکچر پر ہسپتال لے کر آئے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کو انجکشن لگایا جس سے اس کی طبعیت بگڑ گئی۔
بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹروں نے 2 دن وینٹی لیٹر پر رکھا مگر گزشتہ روز(پیر) بچی جاں بحق ہوگئی۔ہسپتال انتظامیہ نے تمام ریکارڈ بھی غائب کردیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے خلاف بچی کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج مظاہرہ اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ درندہ صفت ڈاکٹروں نے ہماری بچی کی جان لے لی،بچی کا صرف بازو ہی فریکچر ہوا تھا، ڈاکٹروں نے غلط انجکشن دینے کے بعد ہارٹ اٹیک قرار دے دیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔