4 چینی باشندوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

23 Mar, 2020 | 09:40 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) سروسز ہسپتال میں آنے والے 4 چینی باشندے بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ۔ اتوار کے روز ہسپتال میں 19 چینی باشندوں کی سکریننگ اور ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ کنفرم مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
سروسز ہسپتال میں اتوار کے روز 19 چینی باشندوں کو کورونا وائرس کی سکریننگ کیلئے لایا گیا جن کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ انیس میں سے 4 چینی باشندوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ چاروں کنفرم چینی مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کل چائنہ سے سی پیک میں خدمات سرانجام دینے کیلئے آئے 19 رکنی چینی وفد کےکورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوا دیئے گئے تھے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ افراد سی پیک میں خدمات سرانجام دینے کیلئے 19 مارچ کو لاہور آئے ۔

ذرائع کے مطابق ان چینی باشندوں کےسی پیک اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر ٹیسٹ کئے گئے۔ سکریننگ اور ٹیسٹ کے موقع پرپرنسپل پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد بھی موجود تھے۔شعبہ حادثات میں چینی وفد کی ابتدائی سکریننگ کے بعد ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے۔

مزیدخبریں