ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی سوٹ کی تیاری شروع

23 Mar, 2020 | 09:08 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی سوٹ کی تیاری،محکمہ پرائمری ہیلتھ نے یومیہ 2 ہزار حفاظتی سوٹس کی تیاری شروع کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کا ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کی جانب سے دورہ کیا گیا۔ فیکٹری میں حفاظتی سوٹس تیار کرنے کیلئے خام مال موجود ہونے پر پروڈکشن شروع کروا دی گئی ہے ۔ یومیہ 2 ہزار حفاظتی سوٹ تیار کئے جارہے ہیں اور یہ تمام سوٹ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ذریعے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج پرمامور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فراہم کئے جائیں گے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ماسک سمیت تمام حفاظتی سامان کی بھی مختلف دوا ساز کمپنیوں اور فیکٹریوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حالیہ وبا میں حفاظتی کٹس کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مزیدخبریں