( ملک اشرف ) کورونا وائرس خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں ریگولر کیسز کے ساتھ ساتھ عدالت کی جانب سے مقرر کیے گئے کئی کیسز کی فہرستیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دونوں کیسز کل چوبیس مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر رکھے تھے۔ لیگی رہنما مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت اور نیب سے جواب طلب کر رکھے ہیں جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر رکھا تھا۔ ریگولر کیسز کی پیشی فہرست بعد میں رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کی جائے گی۔