لاک ڈاؤن کے باوجود ٹرینوں کی آمد کا سلسلہ جاری

23 Mar, 2020 | 06:21 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) سندھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی سے لاہور ٹرینوں کی آمد کا سلسلہ جاری، لاہور ریلوے سٹیشن پر دیگر شہروں سے بغیر اسکریننگ آنے والے مسافروں کا رش، انتظامیہ کو مسافروں کی بہتات اور وسائل کی کمی کے باعث انسداد کورونا کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود ٹرینیں پٹڑیوں پر رواں دواں، لاہور ریلوے سٹیشن پر سندھ اور کراچی سے ٹرینوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر صرف دیگر شہروں سے آنے والے مسافروں کا ہی رش رہا، ٹرینیں کورونا کیریئر بننے لگیں۔

لاہور سے دیگر شہروں کو جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں میں کمی دیکھی گئی، لاہور سے جانے والی متعدد ایکسپریس ٹرینوں کی ٹکٹیں ہی نہ فروخت ہو سکیں۔ قراقرم ایکسپریس میں 480، شاہ حسین 355، پاک بزنس میں 246، کراچی ایکسپریس میں 153 ٹکٹیں فروخت ہی نہ ہو سکیں۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت دیگرشہروں سے لاہور سٹیشن پرآنے والوں کا رش زیادہ ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ کم سے کم سفر کریں۔

مزیدخبریں