( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلاول بھٹوزرداری، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی اور آفتاب شیرپاو سے رابط، سیاسی رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کر دی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہوگئے، میاں شہبازشریف نے قومی رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، اسفندیار اور شیرپاو سے رابط کیا جس میں سیاسی رہنماوں نے شہبازشریف کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوری اور بروقت فیصلوں سے قوم کی جان بچائی جائے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی شہبازشریف نے شہبازشریف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز ویڈیو کانفرنس بلانے کے شہبازشریف کے فیصلے کو بروقت اور مستحسن قرار دیا وہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے قائدین کو سراہا۔
مسلم لیگ لیگ (ن) نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔