اکمل سومرو،جنید ریاض : کورونا وائرس نے سب سرگرمیوں کو بریک لگادی، الیکشن ملتوی کردیا گیا۔
کورونا وائرس سے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے الیکشن بھی ملتوی کردیا گیا، اساتذہ تنظیموں نے مہم بند کر دی۔سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے الیکشن کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر رانا اسلم نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے، الیکشن کا نیا شیڈول حالات معمول پر آنے کے بعد جاری کیا جائے گا، تینوں تنظیموں کے امیدواروں نے الیکشن مہم ختم کرنے کی تصدیق بھی کر دی ۔
دوسری جانب چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر خان نیازی کا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ شہری حکومتی احکامات پر مکمل عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر خان نیازی کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے،محنت،ایمانداری،اتحاد اورعزم کے ساتھ قومیں مشکل سےمشکل ہدف بھی حاصل کر لیتی ہیں،ناظر خان نیازی نےاہل پا کستان کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا کہ عوام کورونا وائرس کےپھیلاو کے کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔