اساتذہ کے تبادلوں کا عمل بند

23 Mar, 2020 | 04:42 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدیارض) کورونا وائرس کے باعث سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل بھی رک گیا۔

اساتذہ کو پندرہ مارچ سے ریشنلائزیشن کے آرڈرز جاری ہونا تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث عمل روک دیا گیا ہے،ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلے کم تعداد والے سکولوں میں کیے جانے تھے، سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد ریشنلائزیشن کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے معاملہ پر حکومت پنجاب کا 14دن کے لئے لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے جس پرعملدرآمد کل سے ہوگا، کورونا وائرس کےپھیلاو کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے 14 دن کے لئے لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹور اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلیں گی-

مزیدخبریں