پنجاب حکومت کا کل سے لاک ڈاؤن کا اعلان

23 Mar, 2020 | 04:31 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب  نے  صوبے میں دو ہفتے کیلیے لاک ڈاون کا اعلان  کردیا، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، میڈیکل سٹور اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے  کہ منگل  24 مارچ صبح 9 بجے سے6 اپریل تک تمام شاپنگ مالزبندرہیں گے، سبزی منڈی اورکریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے، فوڈسپلائی چین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین سے شروع ہونے والا  وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ  وائرس  متعدد  کی  زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ  ابھی بھی زندگی و موت کی  کشمکش میں ہیں، اس خطرناک  وائرس نے اب  پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لاہور میں اب تک 34 جبکہ صوبہ بھر میں225 کسیز رپورٹ ہو چکے ہیں،175   مریضوں کا تعلق ڈی جی خان،4 گجرات، 4 گوجرانوالہ، 3جہلم، 2 راولپنڈی، 2ملتان اور ایک سرگودھا کارہائشی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میڑوبس و دیگر بس سروسز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں۔

مزیدخبریں