صرافہ مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ

23 Mar, 2020 | 04:06 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: کورونا وائرس کا خطرہ، صرافہ  بازار ہفتہ بھر کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ہونے کی وجہ سے صرافہ  بازار ہفتہ بھر کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صرافہ بازار اور مارکیٹس اب اگلے سوموار کو کھلیں گے۔

چیرمین لاہور ڈویژن صرافہ مارکیٹس محمد احمد نے سرکلر جاری کر دیا ہے، محمد احمد  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خطرہ برقرار رہا تو مزید ایک ہفتہ بند رکھیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو بند رکھنے کی مدت میں 3 دن توسیع کی تجویز دے دی ہے،       ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

 حتمی فیصلہ وزیراعلی کی صدارت اجلاس میں کیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹوں کی بندش سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار افراد کو گھروں میں راشن پہنچانے کے لئے میکنزم بھی طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں