مساجد میں نمازکی ادائیگی،حفاظتی تدابیر

23 Mar, 2020 | 03:43 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تحتمساجدمیں نماز کی ادائیگی کےلئے مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کرنے چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق  مساجد میں تازہ ہوا کی آمد ورفت کے لیے نماز کے اوقات میں کھڑکیا ں اوردروازے کھول کر رکھیں، جمعہ کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی پڑھائی جائے جہاں عام حالات میں نماز جمعہ ادانہیں کی جاتی، چھوٹی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا مقصد جامع مساجد سے ازدحام کو کم کرنا تھا،مساجدمیں قائم تمام وضو خانے عارضی طور پر بند کردیئے جائیں۔

مساجد میں صفوں کے درمیان ایک صف کو خالی چھوڑا جائے اور صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، سنت و نفل گھر پر ادا کریں یہی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
نماز جمعہ کے بعد مسجد سے نکلتے وقت ازدحام نہ پیدا ہو اس بات کا خاص دھیان رکھا جائے،اللہ تعالیٰ ہم سب اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

مزیدخبریں