ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں،ریسٹ ہائو سز کو قرنطینہ سینٹرز بنانے کی قرارداد پیش

تعلیمی اداروں،ریسٹ ہائو سز کو قرنطینہ سینٹرز بنانے کی قرارداد پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم :پنجاب کے بڑے تعلیمی اداروں اور سرکاری ریسٹ ہاوسزکوقرنطینہ سینٹرزمیں تبدیل کرنےکامطالبہ،لیگی ایم پی اے سمیرہ کومل کی جانب سےقرارداد پنجاب اسمبلی میں سے جمع کرا دی گئی۔جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  خواجہ رفیق شہیدفاونڈیشن کےتحت لاک ڈائون کی صورتحال میں راشن تقسیم کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔


مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرہ کومل نےقراردادمیں کہاکہ پنجاب کے بڑے تعلیمی اداروں اورریسٹ ہاﺅسز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا جائے،پنجاب میں کورونا وائرس کےتیزی سے پھیلاﺅ کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،انہوں نےکہاکہ صوبےبھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کٹس اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےجبکہ تمام بڑے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کےرہنماسابق وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کوروناوائرس کےخلاف متحرک  ہوگئے ہیں خواجہ رفیق شہیدفاونڈیشن کےتحت کوروناوائرس کی روک تھام کےحوالےسےاقدامات کیےجائیں گے۔


ذرائع کےمطابق خواجہ رفیق شہیدفاونڈیشن کےتحت لاک ڈائون کی صورتحال میں راشن تقسیم کرنےکافیصلہ کیاگیاہے جبکہ راشن کافی پیکٹ کاتخمینہ تقریباً سات ہزارروپےرکھاگیاہے، خواجہ سعدرفیق کاکہناہےکہ مشکل کی اس گھڑی میں مل کر کورونا کامقابلہ کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ کروناوائرس کےحوالےسےاحتیاطی تدابیرشہریوں کواپنانی چاہئیں  جبکہ لیگی رہنما نےارکان صوبائی اسمبلی چودھری یاسین سوہل میاں نصیراحمد،وائس چئرمین لاہورکنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد،وائس چیئرمین والٹن کنٹونمنٹ بورڈ چودھری سجاد،لیگی رہنماراناخالدقادری،چودھری اشارب سوہل کو ٹاسک سونپ دیاہے، مذکورہ افراد مخیرحضرات کواس کارخیر میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کرنےکےحوالےسے قائل کریں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer