اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ

23 Mar, 2020 | 03:03 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)پنجاب حکومت کا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے ایک اور قدم، غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گرجا گھر، گردوارے اور مندر بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد آج سے کیا جائے گا،صوبہ بھر کے تمام بشپس، پادری،پاسٹرز اورپنڈت حکومتی ہدایت پر رضاکارانہ عملدرآمد کریں گے،وزیراقلیتی امور اعجاز عالم کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی اقلیتوں کا پنجاب حکومت پر اعتماد حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبادت گاہوں کی بندش بلا شبہ تکلیف دہ عمل ہے مگر تمام قوم کا ایک ہی فیصلہ دانشمندی ہے۔

مزیدخبریں