ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر کو جراثیموں سے پاک کرنے کیلئے سپرے

لاہور شہر کو جراثیموں سے پاک کرنے کیلئے سپرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد : کوروناوائرس سےبچاؤکےلیےاندرون شہرمیں جراثیم کش سپرےکاآغاز کردیاگیا،چیف کارپوریشن آفیسر کہتےہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اورایل ڈبلیوایم سی کامشن لاہورشہرکوجراثیم سےپاک کرنااورکوروناسے بچاناہے۔


شہرمیں پانچویں روزسوسےزائد مارکیٹس اورشاہراہوں پرجراثیم کش سپرےآپریشن جاری  ہے،چیف کارپوریشن آفیسرسیدعلی عباس نےنگرانی کی،کہتےہیں والڈسٹی کے 13 دروازوں سمیت مارکیٹس میں جراثیم کش سپرےکی جاری  ہےشہر کی چارسو سے زائد مارکیٹس،شاہراہوں ،مساجد،کورٹس اورہسپتالوں کی دھلائی کاعمل جاری ہے۔


کمشنرلاہور کے احکامات پر صبح سویرے دھلائی کا عمل شروع کر دیا جاتاہے23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور آج اس دن کی مناسبت سے کوروناسےبچاوکاعہدبھی لازم ہے، میٹروپولیٹن آفیسرریگولیشن ون زبیر وٹو نےکہاکہ کورونا سے ڈرنا نہیں ہےاحتیاط سب سے بہتر ہےشہر کی دوسو بیس مساجد میں کوروناسے بچاوکےلئے اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔


جی ایم آپریشن سہیل ملک نےکہاکہ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار و افسران پوری طرح متحرک ہیں ، جراثیم کش سپرے کے لیے گاڑیاں اور اہلکاروں کو ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل ڈسپوزل پر کردیاگیاہے،اس موقع پر فوکل پرسن عمران رامے ،زونل آفیسر ریگولیشن علی طاہر سمیت دیگر بھی موجودتھے۔


جراثیم کش سپرے کے آپریشن  اندرون شہر کی سینکڑوں مارکیٹس اور گلے محلوں میں جاری رہے جس پر شہریوں نےاطمنان کااظہارکیاہے۔

یاد رہے  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 799 ہوگئی جب کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer