بیوی کے اکیلا چھوڑنے پر خاوند کی موت

23 Mar, 2020 | 12:21 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) شہر میں جرائم کی شرخ میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، ایسے واقعات نےعوام الناس میں خوف وہراس پھیلادیا ہے، جوہرٹاؤن کے نجی ہوٹل میں ایک شخص کےپراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خوف وہراس کے سیاہ بادلوں نے شہریوں کی زندگی کو محال بنادیا ہے، ڈکیتی وچوری، قتل و غارت گری، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا جیسی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا ہے،علاوہ ازیں پراسرارطور پر ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،لاش کو بے آسرا خیال کرتے ہوئے کوئی تحقیقات عمل میں نہیں لاجاتی۔

  جوہرٹاؤن میں گوجرانوالہ کا رہائشی 65 سالہ اصغر بیوی کے ہمراہ نجی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا،4 روز قبل شازیہ اوراصغر نے ہوٹل کا کمرہ کرایہ پر لیا تھا،اصغر کو اس کی بیوی کمرے میں چھوڑ کر فرار ہوئی، کمرے میں معمر شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

اطلار ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ اصغر کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کی تحقیقات کیں جائیں گی،تاہم اس سے پہلے کوئی حتمی دلائل نہیں دیے جاسکتے۔

مزیدخبریں