تمام سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم بند

23 Mar, 2020 | 11:49 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر نئےسیشن کے لئےشہر کےتمام سرکاری سکولوں کو کتابوں کی تقسیم روک دی گئی،رواں سال نئے تعلیمی سال کیلئے 35 لاکھ کے قریب مفت کتابیں تقسیم کی جانا تھیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے وار  جاری ہیں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے جان لیوا وائرس کا شکار  مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نئے سیشن کے لئےکتابوں کی تقسیم روک دی، کتابوں کی تقسیم روکنےسےنیا تعلیمی سال تاخیرسےشروع ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق شہرمیں نئےسیشن کے لئے35 لاکھ کتابیں تقسیم کی جانی ہیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کتابوں کی تقسیم کا عمل سکول کھلنےکے بعد شروع کیا جائے گا،ہنگامی صورتحال کے پیش نظرکتابوں کی تقسیم روک دی گئی ہے۔

واضح رہےحکومت نےجامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، جس کانوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں