جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مفت کیا جائے گا

23 Mar, 2020 | 11:38 AM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز جناح ہسپتال اورعلامہ اقبال میڈیکل کالج گوہر اعجاز کا بڑا اعلان، جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کا آئسولیشن سنٹر قائم جبکہ ٹیسٹ مفت کیا جائے گا۔

چین سے شروع ہونے والا  وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ  وائرس  متعدد  کی  زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ  ابھی بھی زندگی و موت کی  کشمکش میں ہیں، اس خطرناک  وائرس نے اب  پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لاہور میں اب تک 34 جبکہ صوبہ بھر میں225 کسیز رپورٹ ہو چکے ہیں،175   مریضوں کا تعلق ڈی جی خان،4 گجرات، 4 گوجرانوالہ، 3جہلم، 2 راولپنڈی، 2ملتان اور ایک سرگودھا کارہائشی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میڑوبس و دیگر بس سروسز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ آٹھ گھنٹوں میں دی جائے گی، جبکہ پی سی ایس آر ٹیسٹ سنٹر کی انچارج پروفیسر فوزیہ اشرف ہوں گی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزجناح ہسپتال نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ صرف ان مریضوں کا ہوگا جن میں علامات ظاہرہوں گی۔

ہر کھانسی بخار والے کا ٹیسٹ ممکن نہیں، گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ حکومت پر کم بوجھ ڈالا جائے، عوام سیلف لاک ڈاون پر جا کراپنی اوراہل خانہ کی حفاظت کریں۔

کورونا وائرس کا ٹسیٹ بازارمیں نو ہزار روپے میں ہوتا ہے جوغریب لو گ افورڈ نہیں کرسکتے۔

                    

مزیدخبریں