"گھررہیں محفوظ رہیں" مہم چلانےکافیصلہ کرلیا

23 Mar, 2020 | 11:35 AM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) شہر میں کورونا کے وار  جاری ہیں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے جان لیوا وائرس کا شکار  مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پنجاب حکومت نے لوگوں کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا   وائرس دنیا کے 188 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے علاج ہیں،دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ   وائرس  متعددززندگیاں نکل چکا ہے، دنیا میں کل 33905 کیسززیرعلاج ہیں 14700افراد کی ہلاکت ہوچکی ہےجبکہ 99014 کی کوروناٹیسٹ رپورٹ منفی نکلی،ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 799 ہوگئی۔

کورونا کےسنگین خدشات کے پیش نظرپنجاب حکومت کورونا کےخلاف متحرک ہے، حکومت نےکوروناوائرس سےبچاؤ کے لئےموبائل آگاہی مہم کا آغاز کردیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے"گھررہیں محفوظ رہیں " آگاہی مہم کا افتتاح کیا،موٹر سائیکلوں، رکشوں کے ذریعےعوام میں شعور اجاگرکیاجائے گا ، لاہور میں250موٹرسائیکلوں، 50 رکشاؤں کے ذریعےمہم چلائی جائے گی، ہریوسی میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئےشہریوں کوآگاہی دی جائےگی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ"گھررہیں محفوظ رہیں" مہم کے تحت لوگوں کو گھروں میں رہنے کے فائدہ سے آگاہ کیا جائے گا، گلی محلوں میں سپیکرکےذریعےعوام کوگھررہنے کی اپیل کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں