ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 34ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 34ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: کورونا کے وار بے قابو، وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ، لاہور 34 اور پنجاب بھر میں 225  کیسز کی تصدیق، میٹروبس سروس کو بھی بند کردیا گیا۔

چین سے شروع ہونے والا  وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ  وائرس  متعدد  کی  زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ  ابھی بھی زندگی و موت کی  کشمکش میں ہیں، اس خطرناک  وائرس نے اب  پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لاہور میں اب تک 34 جبکہ صوبہ بھر میں225 کسیز رپورٹ ہو چکے ہیں،175   مریضوں کا تعلق ڈی جی خان،4 گجرات، 4 گوجرانوالہ، 3جہلم، 2 راولپنڈی، 2ملتان اور ایک سرگودھا کارہائشی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میڑوبس و دیگر بس سروسز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں۔

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے روزانہ 2 رکعت نوافل صلوٰة توبہ پڑھیں

 کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم میدان میں آگئے ہیں، انہوں  نے کہا ہے کورونا وائرس اور دیگر بلاﺅں سے بچنے کے لئے تمام لوگ روزانہ دو رکعت نوافل صلوٰة توبہ کومعمول بنالیں۔پہلی رکعت سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھیں اور روزانہ کم ازکم سو مرتبہ استغفراللہ کا ورد کردیں ان شاءاللہ اللہ رب العزت وائرس کو بھی ختم کردے گا اور دیگر بلاﺅں کو بھی دور کردے گا۔

جامعۃ المنتظر کے مہتم اعلیٰ مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے احتیاط کے ساتھ سورہ الکوثر اور سورہ والناس کو پڑھ کر پانی پی لیں تاکہ ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔

کورونا وائرس، میٹرو بس سروس بند

 کورونا کے سدباب کیلئے اس موقع چیف سیکرٹری نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی  شروع کردی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer