ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے شہید پہلا ڈاکٹر

کورونا وائرس سے شہید پہلا ڈاکٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 799 ہوگئی جب کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

توار کو  ملک میں کورونا وائرس کے 166 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں86، سندھ میں 60، گلگت بلتستان میں 16 اور بلوچستان میں 4 نئے کیس سامنے آئے جب کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

طبی عملے کے افراد بھی اس وائرس کے وار سے نہ بچ سکے، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔


محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

شہید ڈاکٹر کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے،سب اسے راہ حق کا شہید قرار دے رہے ہیں،ڈاکٹر متی نامی صارف نے لکھا کہ ہیرو کی طرح دکھنے والا نوجوان جنگجوئوں کی طرح لڑا ۔

ٹوئٹر پر ڈاکٹر اسامہ کے نام سے ٹرینڈ کررہا ہے،کاشف نامی صارف لکھتے ہیں کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer