ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

پولیس نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) ہربنس پورہ میں معروف برانڈز کی جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر تمام سامان ضبط کرلیا۔

عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری کا پتہ چلنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت کی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق قیصر عباس نامی شخص گزشتہ چھ ماہ سے فیکٹری چلا رہا تھا، تشویش ہونے پر اہل علاقہ نے اکٹھے ہوکر فیکٹری کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ مالک گزشتہ چھ ماہ سے فیکٹری میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کرکے مارکیٹس میں فروخت کررہا ہے۔

اہل علاقہ نے موقع پر تھانہ ہربنس پورہ پولیس کو طلب کرلیا جس پر فیکٹری مالک موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے فیکٹری میں موجود گیس سلنڈر، ہزاروں تیار بوتلیں، کیمیکل اور رنگ قبضہ میں لے لیا۔