( عمران یونس ) یوم پاکستان ہو اور لاہوری خوشی نہ منائیں، ارض پاکستان سے محبت کرنے والے ایسے ہی نوجوانوں نے ڈیفنس سے شاہی قلعہ تک ہیوی بائیک ریلی نکالی۔
ارض پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے والے نوجوانوں کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز سکس سے شاہی قلعہ تک نکالی جانے والی ریلی میں ڈیڑھ سو سے زائد ہیوی بائیکرز نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے اپنی بائیکس یوم پاکستان کی مناسبت سے سجا رکھی تھیں جبکہ ان کا جذبہ دیدنی تھا۔
ریلی میں فلمسٹار معمر رانا نے خصوصی شرکت کی اور وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے جس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔
ریلی میں شریک افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی پاکستان سے اظہار محبت کیلئے نکالی ہے۔ ریلی کی انتظامیہ میں بائیکرز گروپ ٹارک کی علاوہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی بھی شامل تھی۔