گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

23 Mar, 2019 | 12:10 AM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ، رنگ و نور کی برسات، فضا رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھی، قرارداد کی یادگار "مینار پاکستان" کا احاطہ روشنیوں میں نہا گیا۔

جذبہ حب الوطنی سے سرشار لاہوریوں کی کثیر تعداد آزادی چوک آتشبازی دیکھنے اُمڈ آئی۔ آزادی فلائی اوور پر بھی شہریوں کا ہجوم، مینار پاکستان کے اطراف کی فضا رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھی. ملک بھر کی طرح شہر لاہور میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبہ سے منایا جائے گا، مختلف تقریبات میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب کینال میلہ کے تحت مختلف فلوٹ ماڈلز بنائے گئے ہیں،جن کو مال انڈرپاس سے جیل روڈ انڈرپاس تک لگایا گیا ہے، ماڈلز میں قائداعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار اور مینار پاکستان کا فلوٹ بھی موجود ہے جبکہ دیہاتی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے بیل گاڑی کا فلوٹ بھی لگایا گیا ہے۔ فیصل مسجد، باب خیبر،سندھ،  پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے ثقافتی کپڑوں کا فلوٹ بھی لگایا گیا ہے۔ مال روڈ انڈر پاس سے جیل روڈ انڈرپاس تک خوبصورت لائٹنگ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں