ایئرپورٹ عملے کی نااہلی،مسافر اپنے بورڈنگ پاسز کے بغیرہی جہاز تک پہنچ گئے

23 Mar, 2018 | 10:21 PM

عطاءسبحانی
Read more!

نبیل ملک:لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی عملے کی نااہلی کے باعث پانچ مسافر اپنے بورڈنگ پاسز کے بغیرہی جہاز تک پہنچ گئے، انتظامیہ کو واقعے کا علم ہوا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اس دوران عمرہ ادائیگی پر جانے والے پانچوں مسافروں کو سعودی ایئرلائن انتظامیہ نے بورڈنگ پاس نہ ہونے پر سفر سے منع کر دیا، ذرائع نے بتایا کہ ایئرلائنز انتظامیہ نے لاہور کے رہائشی مسافر فیاض رشید اور اہلخانہ کو آف لوڈ کر دیا۔ آف لوڈ کیئے جانے والے مسافروں میں فیاض رشید، روحان فیاض، زوہا فیاض، زوبیہ فیاض اور نگہت رشید شامل ہیں، آف لوڈ کیئے جانے والے مسافروں کو اب اگلی پرواز سے روانہ کیا جائے گا۔

حیران کن طور پر پانچوں مسافروں نے بورڈنگ پاسز کے بغیر ہی امیگریشن بھی کرا لی ، اے ایس ایف کے آخری آرچ کاؤنٹر نے بھی مسافروں کے بورڈنگ پاسز چیک نہیں کیے ، سنگین نوعیت کی اس غلطی پر لاہور ایئرپورٹ کے منیجر نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا، سول ایوی ایشن افسران سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ،سٹی 42 نے پانچوں مسافروں کے دستاویزات کی کاپی حاصل کر لی ہے ۔           

مزیدخبریں