ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں بلا تفریق انصاف ہوتا دکھائی دے گا: چیف جسٹس پاکستان

ملک میں بلا تفریق انصاف ہوتا دکھائی دے گا: چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا، آئین میں جوڈیشل مارشل لاء کا کوئی تصور نہیں، صرف جمہوریت ہی طرز حکومت ہے۔

کیتھڈرل سکول مال روڈ میں یوم پاکستان اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اہلیہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کی، چیف جسٹس نے پرچم کشائی بھی کی۔اس موقع پرچیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی پاسداری ہو گی، قانون سے منافی کسی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ملک میں بلا تفریق انصاف ہوتا دکھائی دے گا۔

جسٹس نثار کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے تعلیم ، لیڈر شپ اور قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں کیتھڈریل سکول اور گورنمنٹ کالج کی وجہ سے ہی ہیں۔چیف جسٹس نے اپنےسکول اور کیتھڈرل چرچ کا دورہ بھی کیا اور ماضی کی یاد تازہ کی۔